عمران خان لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون کے سامنے سرجھکانےکوتیارنہیںمریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے عمران خان کا نشانہ ہے، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک July 13, 2022
ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں عمران خان کا ماتم شروع ہوگیا،مریم اورنگزیب:فوٹو:فائل

ANKARA: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عمران صاحب لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون اورضابطے کے سامنے سرجھکانے کو تیار نہیں۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عمران خان خود کو قانون سمجھتے ہیں اوراپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔عمران صاحب ووٹ چور ہیں ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں اور عمران صاحب کا ماتم شروع ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے عمران خان کا نشانہ ہے۔ عمران خان اوران کی جماعت اقتدار کی طرح آج بھی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اورگالیاں دے رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو روز گالیاں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور درخواستیں بھی دے رہے ہیں۔الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے۔عمران خان نے الیکشن کمشن کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گلگت بلتستان ، خیبرپختونخواہ اور آزادکشمیر کے انتخابات میں مہم چلائی تھی۔ ان کے وزرا الیکشن مہم میں پیسے تقسیم کرتے، ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرتے اور دھاندلی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ قانون کا احترام یہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو الیکشن کمیشن نے حکم دیا تو انہوں نے دورہ منسوخ کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کی پاسداری کے احترام میں استعفے دئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |