نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف ایک اور چوٹی سر کرنے نکل پڑے

گاشر برم دنیا کا 13 واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے


ویب ڈیسک July 13, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) گاشر برم دنیا کا 13 واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے

کراچی: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما اور نانگاپربت سے واپسی پر پھنس جانے والے شہروز کاشف نے ایک بار پھر رخصت سفر باندھ لیا۔

شہروز کاشف نے گلگت بلتستان روانگی سے پہلے سماجی رابطے کی سائٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انکی اگلی منزل پاک چین بارڈر کے قریب گاشر برم کی چوٹی ہے جو 8 ہزار 35 میٹر یعنی (26 ہزار 360) فٹ بلند ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی خراب موسم کی وجہ سے پھنس گئے تھے، رات برف میں گزارنے کے بعد صبح ہونے پر وہ تھوڑا مزید نیچے پہنچے جہاں سے آرمی ریسکیو ٹیم نے انہیں بحفاظت گلگت پہنچایا تھا۔

مزید پڑھیں: یوں لگا زندگی ختم ہوگئی، شہروز کاشف کی ویڈیو جاری

عید گھروالوں کے ساتھ منانے کے بعد شہروز اب دنیا کی ایک اور 8 ہزار میٹر بلند چوٹی پر قومی پرچم لہرانے جارہے ہیں، وہ اب تک 8 بلند ترین چوٹیاں فتح کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گاشر برم دنیا کا 13 واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے جو قراقرم سلسلے میں واقع ہے۔ اس چوٹی کو 1956 میں ایک آسٹریائی ٹیم کے موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ نے سر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں