لندن میں 365 میں سے 465 دن بارش ہوتی ہے مراد علی شاہ

کسی بھی شہر میں اس کے نظام کی صلاحیت سے زیادہ بارش ہو تو ایسا ممکن نہیں کہ پانی نہیں ٹھہرے گا۔


ویب ڈیسک July 13, 2022
ہر شہر کی نکاسی کا ڈیزائن اس کے نظام کی صلاحیت کے لحاظ سے ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ (فوٹو فائل)

WASHINGTON: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اور لندن میں بارش کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں 365 میں سے 465 دن بارش ہوتی ہے۔

کراچی میں شدید بارش اور اس کے بعد کی صورت حال پر پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ بتاتے ہیں یا تصاویر اور ویڈیوز دکھاتے ہیں کہ لندن میں دیکھیں اتنی بارش ہو رہی ہے اور میں گھوم رہا ہوں جب کہ کراچی میں دیکھیں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں تو 365 میں سے 465 دن بارش ہوتی ہے۔ وہاں کا نکاسی کا نظام اسی طریقے سے ڈیزائن ہے، لیکن کسی بھی شہر میں اگر اس کے نظام کی صلاحیت سے زیادہ بارش ہو تو ایسا ممکن نہیں کہ پانی نہیں ٹھہرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصل کام یہ ہے کہ کتنی جلدی آپ اس پانی کا نکاس کر سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں مجھے ایک شہر بتا دیں۔ ہر شہر اپنی ایک اوسط صلاحیت یا وسعت کے لحاظ سے اپنا نکاسی کا نظام ڈیزائن کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا کراچی میں نکاسی کا نظام بنتا ہے، میرا خیال ہے کسی ریگستانی علاقے میں ایسا نظام ڈیزائن نہیں ہوتا ہوگا، کیونکہ وہاں بارشیں کم ہوتی ہیں۔ ہاں مگر سنگاپور میں اس سے بہت زیادہ بہتر نظام بنایا جاتا ہوگا، کیونکہ وہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں