عطا اللہ تارڑ نے فرح خان کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے، لیگل نوٹس کا جواب


ویب ڈیسک July 13, 2022
(فوٹو : فائل)

پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے فرح خان کی طرف سے بھیجے گئے 6 ارب کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا۔

فرح خان نے الزام لگایا تھا کہ عطا اللہ تارڑ نے مختلف میڈیا ٹاکس اور پریس کانفرنسز میں مجھے فرح گوگی کے نام سے پکارا اور جان بوجھ کر میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ہتک عزت ہوئی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

وکیل عطاء اللہ تارڑ کے مطابق فرح خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے اور انکا نام بطور فرح گوگی گوگل سرچ انجن میں موجود ہے، فرح خان کی طرف سے میرے موکل عطا اللہ تارڑ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔

لیگل نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے، انھوں نے احسن جمیل گجر اور بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر عمران خان کی سرپرستی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔

فرح خان کے خلاف وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن ایجنسیز کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں، فرح خان کرپشن تحقیقات اور سزا سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو چکی ہے۔

قانون کے مطابق ریڈ وارنٹ کے ذریعے فرح خان کو واپس لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، فرح خان کو وطن واپس آ کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا، وطن واپسی پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں