صوابی میں شدید بارشیں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

مویشی بھی بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک، کھیتوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک July 13, 2022
متاثرہ علاقوں میں ٹھنڈکوئی،مرغز،کلابٹ،کڈی،کھنڈہ،انباراور دیگر شامل ہیں (فوٹو فائل)

BEIJING: خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں شدید بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گر جانے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھروں کی چھتیں گر جانے اور دیواریں منہدم ہونے کے واقعات مختلف علاقوں میں پیش آئے، جس میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹھنڈکوئی،مرغز،کلابٹ،کڈی،کھنڈہ،انباراور دیگر شامل ہیں۔

شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جب کہ کئی مویشی بھی بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ کھیتوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق صوابی میں سب سے بڑاریلہ گزشتہ روڈ انبار کے مقام پر آیا تھا، جس کے نتیجے میں پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 48سے72 گھنٹوں کے دوران صوابی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔