پارلیمنٹ حملہ کیس عمران خان اسد عمر شاہ محمود کی بریت کے خلاف اپیل دائر

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی


ویب ڈیسک July 13, 2022
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی

RAWALPINDI: پارلیمنٹ حملہ کیس میں حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، پرویز خٹک ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں کہا کہ ماتحت عدالت کا ان ملزمان کی بریت کا حکم بغیر کسی قانونی جواز کے ہے، ٹرائل کورٹ کا حکم حقائق اور قانون کے خلاف ہے، ٹرائل کورٹ نے طے شدہ اصولوں کو نظر انداز کرکے فیصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری

اپیل میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے ، جانوں کے ضیاع اور سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصان کو مدنظر نہیں رکھا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اپیل میں استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف دستاویزی شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، لہذا ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں