بھارت میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی 14 ہلاکتیں
یکم جون سے مون سون بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی
بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 سے تجاوز کرگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ مسلسل بارشوں سے ندی اور نالے ابل پڑے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اکثر رہائشی، گھروں کی بالائی منزل پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، بورڈنگز، درخت اور کھمبے گر پڑے۔ کچی آبادیوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 9 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ صرف آج ہلاکتوں کی تعداد 15 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ یکم جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی۔