آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس نیب نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

فرح خان کو 20 جولائی کوخاندان کے کسی مرد کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

—فائل فوٹو

نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں فرحت شہزادی (گوگی)، ان کے شوہراحسن جمیل، چودہری مجید و دیگر 19 افراد کو طلبی کے نوٹس ارسال کردیے ہیں۔

نیب لاہور کے مطابق فرح خان کو 20 جولائی کوخاندان کے کسی مرد کے ہمراہ ٹھوکرنیاز بیگ دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کے شوہر احسن اقبال جمیل کو بھی 20 جولائی کو ہی نیب لاہور آفس طلب کیاگیا۔


علاوہ ازیں نیب نے عبدالمجید، طارق محمود الحسن، مظاہر بیگ، منیر،آصف اور وقار کوفرح شہزادی کیس میں 15 جولائی کو نیب لاہور میں طلب کیا ہے جبکہ محمد فرید کو 14 جولائی کو پیش ہونے کے احکامات دیے گئے۔

اسی کیس میں شاندانہ اعوان، محمد نعیم، وقاص رفعت، ساجد حسین، احمد منصور، اسد مجید ، حامد حمید، شہزاد احمد، انوار الحق اور ناصر نوازکو بھی طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story