راولپنڈی میں گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری

چوروں نے گھر سے 55 تولے سونا اور لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی لوٹ لی


ویب ڈیسک July 13, 2022
فوٹو فائل

راولپنڈی میں عید کی تعطیلات کے دوران چور گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے اڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں چوروں نے عید منانے کیلئے گاؤں جانے والے خاندان کے گھر کا صفایا کر دیا۔

نامعلوم چوروں دبئی سے پاکستان آنے والے شہری فیصل شہزاد کے گھر سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں 55 تولے سونا، چار لاکھ روپے مالیت کا لیپ ٹاپ، ایک میک بُک، گاڑی کی چابی، دیگر قیمتی سامان اور 1 لاکھ 24 ہزار درہم نقدی شامل ہے۔

متاثرہ فیملی نے راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عید تعطیلات آبائی گاؤں میں گزار کر گھر لوٹے تو گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا اور لاکر سے 55 تولے سونا اور غیر ملکی کرنسی بھی غائب تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔