امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

چار روزہ دورے کے دوران صدر جوبائیڈن فلسطین او سعودی عرب بھی جائیں گے


ویب ڈیسک July 13, 2022
امریکی صدر چارہ روزہ دورے میں اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب جائیں گے، فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اپنے پہلے دورے کے سلسلے میں اسرائیل پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ اور نگراں وزیراعظم یائر لپید نے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے چار روزہ دورے کا آغاز آج اسرائیل سے کردیا جس کے بعد وہ فلسطین اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

جوبائیڈن اسرائیل پہنچے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو آگے بڑھانے اور امریکا اسرائیل دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لپیڈ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف "مضبوط عالمی اتحاد" کی تجدید پر بات چیت کریں گے۔

صدر جوبائیڈن اگلے 2 روز تک اسرائیل میں انتہائی مصروف وقت گزاریں گے جس کے دوران وہ اسرائیل کے آئرن ڈوم اور آئرن بیم فضائی دفاعی نظام کے بارے میں بریفنگ لیں گے اور جنگ عظیم دوم میں ہولوکاسٹ کے متاثرین کے لیے اسرائیل کی یادگار یاد واشم پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

امریکی صدر جمعے کو فلسطین پہنچیں گے اور صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے اور اسرائیلی رہنماؤں سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اس کے بعد صدر جوبائیڈن سعودی عرب کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں