سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی دھوم

دیپیکا سے حیران کن مماثلت پر سوشل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے

رجوتا کنٹینٹ رائٹر ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور حیرت انگیز مماثلت پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔

انسٹاگرام پر ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کار رجوتا گھوش دیب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ رجوتا گھوش دیب کی معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا سے مماثلت نے انسٹاگرام صارفین کو حیران کردیا۔ وہ ہوبہو دیپیکا پڈوکون سے ملتی ہیں۔



گو کہ رجوتا گھوش دیب نے کبھی خود دپیکا کی ہم شکل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تاہم جب بھی وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سیلاب امڈ آیا اور ان کی پوسٹ "واہ آپ دیپیکا جیسی لگ رہی ہیں" اور "ایک سیکنڈ کے لیے میں نے سوچا کہ یہ دیپیکا پڈوکون ہیں" جیسے تبصروں سے بھر جاتی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Rijuta Ghosh Deb (@thelushvoguette)






ایک اور صارف نے یہ تبصرہ بھی کردیا کہ "کیا یہ دیپیکا کی جڑواں بہن ہیں؟" ایک اور انسٹاگرام صارف نے مزید کہا، "دیپیکا 2.0۔" "ایک اور صارف نے رجوتا کو"دیپیکا پڈوکون کا ڈوپل گینگر قرار دیا تو ایک نے لکھا کہ "میں نے سمجھا کہ میں دیپیکا کی تصویر دیکھ رہا ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rijuta Ghosh Deb (@thelushvoguette)

Load Next Story