کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعرات سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان
خلیج بنگال سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ میں آج داخل ہوگا اور 18 جولائی تک رہے گا، محکمہ موسمیات
RAWALPINDI:
محکمہ موسمیات نے جمعرات کی شام سے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ میں آج داخل ہوگا، یہ سسٹم کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع میں بارشوں کی شکل میں برقراررہے گا۔
سسٹم کی وجہ سے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے نئے سلسلے کے تحت خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، شکارپور،گھوٹکی اور کشمور کے اضلاع میں بھی 14 سے 18 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص،عمرکوٹ، دادو، جامشورو، نوابشاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے اضلاع میں اس عرصے کے دوران نچلے درجے کا سیلاب بھی آسکتا ہے۔
شہر میں گذشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کی طرح نیا سسٹم اربن فلڈنگ(شہری سیلاب) اور مسلسل بھاری اسپیل پہاڑی طوفان / کیرتھر رینج کے ساتھ ساتھ اور نیچے کی طرف سیلاب کا باعث بن سکتا ہے، تیزبارش کے باعث کیرتھررینج کے پہاڑی علاقوں اورملحقہ آبادیوں کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پہلے سے ضروری اقدامات کریں جبکہ ماہی گیروں کو کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ 15 جولائی سے 17 جولائی تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہا، زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری ریکارڈ ہوا، دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک بڑھنے کے سبب شدید حبس رہا جبکہ رات کے وقت شہر کے کچھ علاقوں پھوار اور بونداباندی ہوئی۔