کراچی کو آفت زدہ قراردیا جائے کے سی سی آئی
ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکزانتہائی بری حالت میں ہے، کے سی سی آئی
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے شہرکو آفت زدہ علاقہ قراردیتے ہوئےعوام اور تاجروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرمحمد ادریس نے شہر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکزانتہائی بری حالت میں ہے،کراچی ملک کی مجموعی برآمدات میں 54 فیصد، قومی خزانے میں 65 فیصد اور مجموعی صوبائی ٹیکسز اور لیویز میں 95 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر کے سی سی آئی کو آن بورڈ لیا جائے ،شہرکو آفت زدہ علاقہ قراردیتے ہوئےعوام اور تاجروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔کراچی والوں کو کچھ مہلت دینے کے لیے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کی بلنگ کی تاریخوں میں بھی توسیع، بارشوں کی تباہ کاریوں سے ہونے والے بے تحاشہ نقصانات کے ازالے کے لیے صوبائی ٹیکسوں پر ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا جائے۔
زبیر موتی والا نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے درخواست کی کہ وہ کے سی سی آئی کا دورہ کریں اورشہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔