لاہور میں دو ہزار روپے کی خاطر بدبخت بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

ملزم نے ناشتے کے اسٹال سے حاصل ہونے والی کمائی کی خاطر باپ کو قتل کیا


ویب ڈیسک July 13, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: کاہنہ میں بیٹے نے دو ہزار روپے کی خاطر باپ کو چھریوں کے پے در پے وار سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باپ کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے چند روپیوں کی خاطر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے باپ کو دو ہزار روپے کے لیے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق مقتول سلیم اور سفاک بیٹا وسیم علاقے میں ناشتہ لگاتے تھے اور ناشتے سے حاصل ہونے والی کمائی 'دو ہزار روپے' کی خاطر دونوں جھگڑا ہوا اور وسیم نے اپنے باپ کو چھری مار دی۔

چھری کے وار سے سلیم شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ملزم وسیم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوایا جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔

سہیل چودھری نے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزم وسیم عباس کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں