مریم نواز کو سونے کے تاج کا تحفہ
مقامی رہنما کی والدہ نے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا
کراچی:
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مقامی رہنما کی والدہ نے سونے کا تاج تحفے میں دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 282 ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں پہنچی۔
لیہ جلسہ گاہ پہنچنے پر مریم نواز کا لیگی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی جبکہ نائب صدر کو اسٹیج پر دیکھ کر شرکا نے شدید نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر مقامی رہنما ثنا اللہ خٹک کی والدہ اسٹیج پر آئیں اور انہوں نے مریم نواز کو سونے کا تاج تحفے میں دیا جسے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اسٹیج پر تھوڑی دیر کے لیے پہنا پھر اسے اپنے اسٹاف کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا جس میں پی ٹی آئی اور لیگی امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے جبکہ مریم نواز لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے سرگرم ہیں۔