
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر دو روز کے دورہ اسرائیل میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدرمحمود عباس سے بھی ملیں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پہنچنے کے بعد بیان میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید فروغ دے گا۔ اسرائیل سے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
صدر جوبائیڈن جمعہ کو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ امریکی صدر سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اوراہم علاقائی اورعالمی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر یہ پہلا دورہ مشرق وسطیٰ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔