ڈکیتی میں مزاحمت پر3 پراسرار فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

محمود آباد اور گلبہار میں فائرنگ کے واقعات کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی


ویب ڈیسک July 14, 2022
ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں (فوٹو فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہل کار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ نورانی کباب ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کی شناخت 40 سالہ سمیع ولد کشور کے نام سے کی گئی ۔ شرافی گوٹھ کے علاقے باغ کورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کی شناخت 27 سالہ شاہین ولد اکرم کے نام سے کی گی۔

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سہراب گوٹھ فضل مل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ، جس کی شناخت 41 سالہ سید محمد علی ولد سید علی محمد کے نام سے کی گئی ۔ پولیس تمام واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

محمودآباد کے علاقے اختر کالونی لاہوری ہوٹل کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کی شناخت 22 سالہ امجد ولد عطا محمد کے نام سے کی گئی ۔گلبہار تھانے میں پر اسرار فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ 30 سالہ مختیار شاہ ولد گلبہار شاہ گلبہار تھانے ہی میں تعینات ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اپنے پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں