کراچی میں وکیل کے اغوا کے خلاف وکلا برادری کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

پولیس مغوی وکیل کو جلد بازیاب کرائےبصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا، وکلا کا مطالبہ


ویب ڈیسک March 11, 2014
وکلا کے احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے۔ فوٹو: راشد اجمیری

گزشتہ روز سینیئر وکیل کے اغوا کے خلاف وکلا برادری نے ماتحت عدالتوں اور ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات سینیئر وکیل تلمیز برنی کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ ایئرپورٹ سے اپنے گھر جارہے تھے، جس پر وکلا برادری نے شہر کی تمام ماتحت عدالتوں اور ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا۔ وکلا کے احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب وکلا کا کہنا ہے کہ پولیس مغوی وکیل کو جلد بازیاب کرائے، اگر تلمیز برنی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |