بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری ایونٹ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا
ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت بھی متوقع
GUJRANWALA:
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری کردیا، ایونٹ کا اغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تین نئے ونیوز ولنگٹن سپورٹس گراونڈ البری، کنیز اور نارتھ سڈنی اوول سمیت 17 مقامات 56 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کے تمام معروف کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کو دستیاب ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 4 فروری کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: محمد حسنین کو دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی
گزشتہ سال کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور فخر زمان بگ بیش لیگ کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ بی بی ایل میں ہی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی تھی، تاہم حسنین نے ایکشن کو تبدیل کرلیا ہے لیکن انکی قومی اسکواڈ میں واپسی نہیں ہوئی ہے۔