لاہور میں 6سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

ملزم وقاص بچی کو قلفی کھلانے کے بہانے کمرے میں لے کر گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بادامی باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص بچی کو قلفی کھلانے کے بہانے کمرے میں لے کر گیا تھا، ملزم 6 سالہ بچی کا محلے دار ہے۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔