آسٹریلیوی پچ کیوریٹر کل پاکستان پہنچیں گے

کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے گراؤنڈز اور اسٹاف سے ملاقات کرینگے

(فوٹو: پی سی بی) کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے گراؤنڈز اور اسٹاف سے ملاقات کرینگے

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف 15 جولائی کو لاہور پہنچیں گے، اس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ معروف پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف کو فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ ہے، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

ہوف دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے جبکہ کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔


مزید پڑھیں: ''ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں، تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی''

واضح رہے کہ ملک میں ڈراپ اِن پچز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کافی متحرک رہے ہیں جبکہ گزشتہ پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ ڈراپ اِن پچز ملک کیلئے ناگزیر ہیں، سابق کرکٹرز کی تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی۔

 
Load Next Story