پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا ڈپٹی ایم ڈی کرپشن الزام میں گرفتار

کیس کا تعلق پی پی ایل اور اسپیک اینرجی کے درمیان گیس پروسیسنگ پلانٹ لگانے سے ہے


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو : پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ

کراچی: انویسٹی گیشن ادارے نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس کیس کا تعلق پی پی ایل اور اسپیک اینرجی کے درمیان گیس پروسیسنگ پلانٹ لگانے سے ہے، اسپیک اینرجی نے پی پی آر اے قوانین کے مطابق کنٹریکٹ حاصل کیا جس میں طے شدہ مدت گزرنے کے باوجود اسپیک انرجی کوئی پیشرفت عمل میں نہ لا سکی۔

پی پی ایل نے نان پرفارمنس پر اسپیک اینرجی کا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے پرفارمنس گارنٹی بھی ضبط کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں