عمران خان کے جلسے میں کارکنوں کا پولیس اہلکار پر تشدد
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسے میں پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں کارکنوں نے تشدد کے دوران اہل کار کی وردی پھاڑ ڈالی۔
پی ٹی آئی کے کارکن کو پولیس اہل کار نے کنٹینر پر چڑھنے سے منع کیا تھا، جس کی رنجش پر کارکنوں نے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جلسے میں تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کی، جس پر پولیس اہلکار دانش پر تشدد کا ملزم عمران محلہ عالم آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے 7 افراد کے خلاف تھانہ سٹی دریاخان میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔