آسٹریلیا کی جیل میں ڈرون کے ذریعے منشیات پہنچانے کی کوشش ایک ملزم گرفتار
پولیس نے ملزم پر جیل میں منشیات کی تقسیم کی فرد جرم عائد کی ہے تاہم مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
آسٹریلیا کی پولیس نے ایک شخص کو ڈرون کے ذریعے جیل میں منشیات پہنچانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں انتظامیہ نے جیل کی فضائی حدود میں ایک ڈرون طیارے کو محو پرواز دیکھا، نگرانی کے بعد پتہ چلا کہ اس میں منشیات موجود ہے۔ پولیس نے ڈرون آپریٹ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم پر جیل میں منشیات کی تقسیم کی فرد جرم عائد کی ہے تاہم اس وقت وہ ضمانت پر رہا ہے اور اس کے خلاف مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ دنیا میں غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے ڈرون کا استعمال نیا نہیں تاہم آسٹریلیا میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا اعتراف گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی پارلیمنٹ بھی کرچکی ہے۔