فرار ہوکر مالدیپ پہنچنے والے سری لنکن صدر سنگاپور روانہ

سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 2 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک July 14, 2022
سری لنکا کے صدر نے اعلان کے باوجود استعفیٰ نہیں دیا ہے:فوٹو:فائل

سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے مالدیپ سے سنگاپور روانہ ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل سری لنکن صدر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو اب تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کرلی۔ سری لنکا میں غیرمعینہ مدت کے ایمرجنسی نافذ ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکن صدر مالدیپ فرار؛ ملک میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ

 

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں اور عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، دواؤں اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں