امبر ہرڈ کی جانی ڈیپ کے خلاف نئے ٹرائل کی درخواست مسترد

جج نے کہا کہ دھوکہ دہی یا غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جیوری نے قانونی تقاضوں کو پورا کیا


ویب ڈیسک July 14, 2022
گزشتہ ماہ میں ورجینیا کی جیوری نے اداکار جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا(فائل فوٹو)

معروف امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نئے ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران جیوری میں ایسے ممبر کو شامل کیا گیا جو اس مقدمے کا حصّہ نہیں تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے جج پینی ازکاریٹ نے ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کی جانب سے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے حق میں سنائے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے، کیس کے لیے نئے مقدمے کی سماعت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

امبر ہرڈ کے وکلاء نے جج پینی ازکاریٹ سے کہا کہ وہ جانی ڈیپ کو 10 ملین ڈالر دینے کے جیوری کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیں اور مقدمے کی سماعت کا اعلان کریں، تاہم جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

جج پینی ازکاریٹ نے کہا کہ 'دھوکہ دہی یا غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جیوری نے قانونی تقاضوں کو پورا کیا'۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میں ورجینیا کی جیوری نے اداکار جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے جسمانی تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

فیصلے میں امبر ہرڈ کو نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے سابق شوہر کو 15 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں