حیدرآباد کے خواجہ سرا کی گھروالوں کی طرف سے قتل کے خوف پر تحفظ کی اپیل

خواجہ سرا ہونے پر والدین بھائی اور رشتے داروں نے میرا جینا دوبھر کردیا ہے، خواجہ سرا صدام

خواجہ سرا ہونے پر والدین بھائی اور رشتے داروں نے میرا جینا دوبھر کردیا ہے، خواجہ سرا صدام فوٹو؛این این آئی

والد، بھائی اور رشتے دارں کی جانب سے قتل کرنے کے خوف سے خواجہ سرا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی ہے۔


سبزی منڈی حیدرآباد كے رہائشی خواجہ سرا صدام نے پریس كلب حیدرآباد كے سامنے احتجاج کرتےہوئے کہا کہ اسے اللہ تعالیٰ نے اسی طرح پیدا كیا ہے جس میں اس کا كوئی قصور نہیں لیكن اس پر والدین، بھائی اور رشتے داروں نے اس کا جینا دوبھر کردیا ہے اور مختلف قسم كے بے جا الزام لگا كر قتل كرنا چاہتے ہیں۔ خواجہ سرا صدام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔
Load Next Story