بیوی کو قتل کے بعد دیگ میں جلانے کی وجہ کیا تھی مقدمے میں حیرت انگیزانکشاف
3 بچوں کو ساتھ لے جانے والے ملزم شوہر کی تلاش میں پولیس کے چھاپے جاری، پاراچنار فرار ہونے کا شبہ
INDIAN WELLS:
مبینہ ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں قتل کے بعد دیگ میں جلائے جانے کے واقعے کی وجہ سامنے آئی ہے۔ میاں بیوی میں جھگڑا گھر تبدیل کرنے پر شروع ہوا اور خاتون کے قتل پر ختم ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ مقتولہ نرگس کے بھائی سید مشتاق حسین کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 22/457 بجرم دفعہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت ملزم عاشق حسین کے خلاف درج کیا گیا، جو تاحال فرار ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعے سے ایک رات قبل میاں بیوی کے مابین گھر بدلنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد صبح ملزم عاشق حسین نے اپنی اہلیہ نرگس کو قتل کردیا۔ مدعی جب اطلاع ملنے پر گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ کچن کے ایک جانب چولہے پر پتیلے میں اس کی بہن مردہ حالت میں پڑی ہے اور چولہا جل رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی میں خاتون کو قتل کے بعد دیگ میں ڈال کر پکانے کا انکشاف
کچن میں دوسری جانب بہن کی کٹی ہوئی ٹانگ پڑی ہوئی تھی۔ ملزم نے لاش کو پتیلے میں ڈال کر گرم پانی بھی ڈال دیا تھا۔ بعد ازاں ملزم عاشق حسین اپنے 3 بچوں عارف، مہران اور آمنہ کو لے کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، تاہم فوری طور پر اس سلسلے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ ملزم پارا چنار فرار ہوگیا ہے۔ ملزم مقتولہ کا پھوپھی زاد ہے اور ان کی تقریباً 22 برس قبل اہل خانہ کی مرضی سے شادی ہوئی تھی۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کے مطابق ملزم کی تلاش میں جلد ہی پولیس پارٹی پارا چنار بھی روانہ کی جاسکتی ہے ۔