دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا 5رکنی گینگ گرفتار
اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا جانے والا سامان بھی برآمد، ڈی پی او مظفرگڑھ
NEW DELHI:
مظفرگڑھ میں دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا 5 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) طارق ولایت کے مطابق 4 ملزمان نے 13 جون کو ٹبی بھٹیاں میں دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون فش فارم میں ملازمہ تھی۔
اسکے علاوہ، 14 جون کو خانگڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، ہراسگی کے معاملے میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون کے دیور کو قتل اور سسر کو زخمی کیا گیا۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا جانے والا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کرچکے ہیں، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔