روپے نے تہلکہ مچا دیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے بھی نیچے آگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت صرف ایک ہفتے کے دوران 4 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 99 روپے 98 پیسے تک پہنچ گئی۔


ویب ڈیسک March 11, 2014
کولیشن سپورٹ فنڈ، آئی ایم ایف کی قسط، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد اور تیل کی ادائیگیوں میں رعایت ملنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

صرف ایک ہفتے میں 4 روپے 50 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آگئی۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی نے مارکیٹ کو گھبراہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگیاں، زرمبادلہ کے کم ذخائر، رقم کی آمد کے محدود ذرائع اور معیشت کی کمزوریاں تھیں جب کہ کولیشن سپورٹ فنڈ، آئی ایم ایف کی قسط، یورو بانڈ کا اجرا، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد اور تیل کی ادائیگیوں میں رعایت ملنے کی اطلاعات نے مارکیٹ کا رجحان تبدیل کردیا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت صرف ایک ہفتے کے دوران 4 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 99 روپے 98 پیسے تک پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں