
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکیورٹی تب ملتی ہے جب 5 سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ میں شریف فیملی کو تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے۔
- Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 14, 2022
چیئرمین تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ علی پور میں عمران خان کا جلسہ تاریخی تھا۔ عمران خان نے بڑی محنت کی ہے۔ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان احتجاج کی کال دیں گے۔
اینٹی کرپشن کی انکوائری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جسے زمین بیچی اس کا چیک بھی باؤنس ہو گیا۔ مجھے نوٹس دیں میں حاضر ہوں۔ زمین میری ہے، میں بیچوں یا نہیں، تم مامے لگتے ہو؟۔ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا۔ کل میڈیا کو خبر دی گئی کہ اینٹی کرپشن نے مجھے بلایا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف تحقیقات شروع کردیں
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی تب ملتی ہے جب 5 سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ حکومت نے پریشانی کے عالم میں پرسوں میری سکیورٹی واپس لی۔حکومت کا دماغ کام نہیں کر رہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔