صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں اداکارہ میرا

صبا قمر نے میرا کی ان باتوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک July 14, 2022
میرا نے کہا کہ صبا مجھےپسند نہیں کرتیں اور پروڈیوسرز سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے کاسٹ نہ کریں(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ تنازعات کے بارے میں کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

شو میں موجود ایک مداح نے اداکارہ میرا سے صبا قمر کے ساتھ ان کی دوستی کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکارہ نے نے انکشاف کیا کہ صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں یا پھر کسی پراجیکٹ میں نظر آؤں۔

میرا نے بتایا کہ انتظامیہ کے لوگ جو صبا قمر کے دوست بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مجھے پسند نہیں کرتیں اور پروڈیوسرز سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے کاسٹ نہ کریں۔


جس پر میزبان نے میرا کو یاد دلایا کہ آپ تو صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ لوگ نہیں چاہتے ہوں کہ آپ دونوں ایک ساتھ نظر آئیں۔ میزبان نے پوچھا کہ صبا قمر سے متعلق یہ محض ایک غلط فہمی تھی۔

میرا کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مجھے صبا قمر سے متعلق بتایا وہ صبا قمر کے دوست ہیں اور ان کے قریبی لوگ ہیں۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ آج میں سوچ کر آئی تھی کہ میں کوئی بات دل میں نہیں رکھوں گی، جو بھی شکایات مجھے سننے میں آتی ہیں میں آج وہ بتاؤں گی۔

یاد رہے کہ اس شو کے بعد انسٹاگرام پر صبا قمر نے مداحوں سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے میرا کے انکشافات حوالے سے سوال کیا تاہم صبا قمر نے میرا کی ان باتوں پر حیرت کا اظہار کیا۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔