سدھو موسے والا کے قاتلوں کو جعلی پاسپورٹ پر فرار کرانے والے 5 ملزمان گرفتار

ملزمان نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی اور بھتیجے کا بھی جعلی پاسپورٹ بنایا


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو: فائل

معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے مبینہ قاتلوں کو جعلی پاسپورٹ تیار کرکے فرار کروانے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان نے قتل کیس کے مرکزی ملزم لارنس بشنوئی کے بھتیجے سچن تھپان اور بھائی انمول بشنوئی کا بھی جعلی پاسپورٹ بنایا اور یہ دونوں ملک سے فرار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار پانچ ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سچن اور انمول سمیت لارنس گینگ کے دیگر کارندوں کو بھی فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

بھارتی پولیس لارنس بشنوئی سمیت گینگ کے کئی ملزمان گرفتار کرچکی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے سدھو کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے شوٹرز بلائے تھے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا، جس کی ذمہ داری گینگ کے سربراہ لارنس بشوئی نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں