ویرات کوہلی بابر اعظم سے اچھا اور بہتر بلے باز ہے امام الحق

ویرات کوہلی سے اچھا بلے باز روہت شرما ہے، قومی کرکٹر


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے اچھا اور بہتر بلے باز قرار دے دیا۔

مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امام الحق سے بہترین بلے باز سے متعلق سوال کر کے اُن کے سامنے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے نام پیش کیے گئے۔

اس پر امام الحق نے جواب دیا کہ ویرات کوہلی بابر اعظم کے مقابلے میں اچھا بلے باز ہے۔

ایک اور انٹرویو میں قومی ٹیم کے بلے باز نے یہ بھی کہا کہ 'میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ روہت شرما ویرات کوہلی سے اچھا اور کوالٹی بلے باز ہے کیونکہ کوہلی سے صرف وائٹ بال میں رنز بنائے جبکہ روہت نے ریڈ اور وائٹ بال میں شاندار پرفارمنس دی'۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما کو بلے بازی کی صلاحیت خدا کی طرف سے عطا کی گئی ہے، وہ کسی بھی لمحے میں کھیل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں