سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست اور بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا مریم نواز

عمران خان کو واحد سیاست دان ہے جسے سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دے دیا، مریم نواز


July 14, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وہ واحد بدقسمت سیاستدان ہے جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دیا اور اُسکی کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا۔

راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں حلقہ پی پی 7 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے آغاز پر مقامی زبان میں ووٹرز سے شیر ووٹ کو دینے کا وعدہ لیا اور کہا کہ ہمارے امیدوار راجہ صغیر کو ن لیگ میں شمولیت سے روکنے کے لیے 18 کروڑ روپے دینے کی کوشش کی گی، راجہ صغیر یہاں کے ووٹرز کو گھروں تک جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے دل پر پتھر رکھ کر کیے، عمران خان کی معاشی بارودی سرنگوں کو ن لیگ نے ہاتھ سے ہٹایا ہے، مشکل دور ختم ہوگے آنے والے دن اچھی سے اچھی خبریں آئیں گی، آج شام شہباز شریف ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کہتا تھا کہ تیل کی قیمتوں کو کم کرو، تم چار سال قیمتیں بڑھاتے رہے، اب عوام کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے تم فکر چھوڑ دو۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے کہ آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آئے وہ آج کل دھینے اور پودینے کے ریٹ پتا کر کے جلسے میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس ہوا، عدلیہ نے مراسلہ کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی، عمران خان

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ فتنہ خان جھوٹا اور آئین شکن ہے، مبارک ہو عمران خان تم نے آمروں کو بھی شکست دے دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ان کے خلاف غداری کے مقدمے بننے چاہیے اور ایسی سزائیں دی جانی چاہیں کہ آئندہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سازش کے بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا اور لکھا کہ سازش کا کوئی ثبوت نہں ملا، سپریم کورٹ کو کہتی ہوں اس کے پاس ثبوت ہوتا تو دیتا، کل کے فیصلے نے جھوٹے صادق اور امین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات ختم نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونے چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں