بینکوں کے ڈپازٹس 22 کھرب روپے کی سطح عبور کرگئے

بینکوں کے ڈپازٹس میں مالی سال2022کے دوران15فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک

فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ قومی بینکوں کے ڈپازٹس 22کھرب روپے کی سطح سے بلند ہوگئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 30جون2022کے اختتام تک بینکوں کے ڈپازٹس 22.8کھرب روپے کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،بینکوں کے ڈپازٹس میں مالی سال2022کے دوران15فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

مالی سال2021کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کی سطح 19.79کھرب روپے کی سطح پر تھی،مالی سال2022میں بینکوں کے ایڈوانسز 21فیصد اضافہ سے 10.88کھرب روپے رہے ،اس دوران بینکوں کی سرمایہ کاری 27فیصد اضافہ سے 17.41کھرب روپے ریکارڈ کی گئی ۔
Load Next Story