سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر مملکت کے مواخذے کی قرارداد سینیٹ میں جمع
مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے قرارداد جمع کرائی، عمران خان سمیت دیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کی قرار داد کا مطالبہ
PUNJAB:
مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کا فیصلہ آنے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کروادی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے قرار داد سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فواد چوہدری کو آئین شکن قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں دکھایا گیا، ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، صدر مملکت عارف علوی، قاسم سوری کے آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے اور صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔