ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9کروڑ 90لاکھ ڈالر کی کمی
زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،اسٹیٹ بینک
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر مجموعی زخائر 15 ارب 61 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 9 ارب 71 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 15 ارب 61 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 89 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔