ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرمامور پولیس پر فائرنگ2 اہلکار جاں بحق
پولیس اہلکارادریس اور الیاس فرائض کی انجام دہی کے بعد شہر آرہے تھے کہ گرہ احمد کے قریب حملہ آوروں نے ان پرفائرنگ کردی
ڈیرہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرمامور دو پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ادریس اور الیاس فرائض کی انجام دہی کے بعد گاؤں عمر خان سے ڈیرہ اسماعیل خان واپس آرہے تھے کہ گرہ احمد کے قریب پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے انہیں قریبی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم طبی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئے۔
واقعے کےبعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔