بھارت میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق
متحدہ عرب امارات سے بھارت پہنچنے والے 35 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حکام
KIEV:
بھارت کی ریاست کیرالہ میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھارت واپس پہنچنے والے 35 سالہ شخص ترواننت پورم میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے میڈیکل کالج میں منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے مریض ایک ایسے شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں تھا جس کا اس مرض کا طبی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ (یعنی یہ مرض انسان سے انسان میں منتقل ہوا)
ادھر وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ مریض کا اپنے والدین، ٹیکسی ڈرائیور اور آٹورکشا ڈرائیور سے قریبی رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص متحدہ عرب امارات سے پورم ہوائی اڈے پر پہنچا اور ضلع کولم میں اپنے گھر جانے کے لیے ٹیکسی کا استقبال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص نے کیرالہ جانے والی جس فلائٹ میں سفر کیا اس میں 11 مسافر اور کیبن کریو بھی شامل تھا۔
خیال رہے کہ تحقیق کی نیت سے رکھے گئے بندروں کی کالونی میں وبا پھوٹنے پر وائرس پہلی مرتبہ 1958 میں دریافت ہوا اور اس کا پہلا کیس 1970 میں کانگو میں سامنے آیا تھا۔