یاسر حسین کو میرا نے تھپڑ کیوں مارا اداکار نے وجہ بتا دی

میرا جی کا زور دار تھپڑ آج بھی مجھے یاد ہے، اداکار


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو: فائل

GILGIT: معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ فلم ''باجی'' کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا نے مجھے زور دار تھپڑ مارا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران یاسر حسین نے بتایا کہ ماضی میں میرا جی کی فلم 'باجی' میں میرا بطور مہمان کردار تھا اور ایک سین میں اداکارہ نے مجھے تھپڑ مارنا تھا، ایک دو بار فیک انداز میں طمانچہ مارنے کی کوشش کی گئی لیکن اچھی ریکارڈنگ نہیں ہوئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے خود میرا جی کو کہا مجھے حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ سین ٹھیک طرح ریکارڈ ہوسکے تو پھر انہوں نے زور دار طمانچہ مارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کا وہ تھپڑ مجھے آج بھی یاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں