تحقیقاتی کمیٹی نے شراب نوشی اور مجروں سے متعلق جمشید دستی کے شواہد ناکافی قراردیدیئے

جمشید دستی کی ویڈیو میں نظرآنے والے 2 سے 3 افراد میں سےکوئی بھی رکن اسمبلی نہیں ، خصوصی تحقیقاتی کمیٹی


ویب ڈیسک March 11, 2014
تحقیقاتی کمیٹی جمشید دستی کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیو سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی فوٹوفائل

خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں شراب، چرس اور لڑکیاں لانے کے الزامات سے متعلق جمشید دستی کے شواہد کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوصی کمیٹی کو تحقیقات کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں آمدورفت کے ریکارڈ سے جمشید دستی کی جانب سے عائد کئے جانے والے سنگین الزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی جب کہ کمیٹی آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیو سے بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق جمشید دستی کی ویڈیو میں نظرآنے والے 2 سے 3 افراد میں سےکوئی بھی رکن اسمبلی نہیں جب کہ یہ بھی واضح نہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا کمرہ کون ساہے، خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لئےسفارشات مرتب کی جائیں۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کی جانب سے چرس، شراب نوشی اور لڑکیوں کو بلوا کر مجرے کروائے جاتے ہیں جب کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی تمام غیر اخلاقی حرکات کے ان کے پاس شواہد بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں