مناسب وقت پر شادی ہوجاتی تو آج دادا اور نانا بن چکا ہوتا سلو میاں کا اعتراف

اپنے بچے نہ ہونے کا دکھ ہے لیکن اس کے لئے ایک ماں کا ہونا بھی ضروری ہے جو میں نہیں چاہتا، سلمان خان


ویب ڈیسک March 11, 2014
میں جتنا برا بوائےفرینڈ ہوں اتنا ہی اچھا دوست بھی ہوں۔ سلمان خان فوٹو: فائل

49 سالہ سلمان خان کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں اور گئیں لیکن لگتا ہے کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ انہیں ایک جیون ساتھی اور بال بچوں کا خیال آنے لگ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تو اب یہ بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ اگر مناسب وقت پر ان کی شادی ہوگئی تو وہ آج وہ داد اور نانا بن چکے ہوتے۔

بھارتی شہر نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنی بڑھتی عمر اور بچے نہ ہونے کا اعتراف کر ہی لیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے کئی خواتین سے معاشقے چلے لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت برے بوائے فرینڈ وہ اتنے ہی اچھے دوست بھی ہیں۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بہت شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ان کے اپنے بچے نہیں، لیکن بچے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بچوں کے لئے ایک ماں کا ہونا بھی ضروری ہے جو وہ نہیں چاہتے۔ اور اگر وہ اپنی پہلے دوست سے شادی کرلیتے تو آج ان کے بچوں کے بھی بچے ہوتے اور وہ دادا نانا بن کر ان کے ساتھ اپنا وقت گزار کر جی بہلارہے ہوتے۔ اب سلو میاں کو کون سمجھائے کہ ابھی بھی زیادہ وقت نہیں گزرا، بس پہلا قدم اٹھانے کی دیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں