عدالتیں اپنا اعتماد بحال کریں غیرجانبداری نظرآنی چاہیے سراج الحق

کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوتا تو سیاست کرپشن سے پاک ہوتی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ادوار ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں


ویب ڈیسک July 15, 2022
قوم پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی ایکشن کی منتظر ہے، امیر جماعت اسلامی (فوٹو فائل)

LONDON: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتیں اپنا اعتماد بحال کریں، فیصلوں میں غیر جانب داری نظر آنی چاہیے۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹاؤن شپ میں ضمنی انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے امیدواروں خالد احمد بٹ اور مقصود احمد بٹ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد قوم پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی ایکشن کی منتظر ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو جاتا تو سیاست بھی کرپشن سے پاک ہوتی۔ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کی لڑائی سے معیشت تباہ ہو گئی۔ ان پارٹیوں کی حکومت میں ایوانوں کے فیصلے ذاتی مفادات کے تحت ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا موجودہ اور پی ٹی آئی کا سابقہ دور ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں، دونوں نے مل کر قوم کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور کرپشن کے تحائف دیے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں قوم کا بچہ بچہ حکمرانوں کی وجہ سے مقروض ہوا۔ بار بار آزمائے ہوئے لوگ ہر بار ناکام ہو جاتے ہیں۔ افسوس کہ نیب میں جس شخص پر جتنی بڑی کرپشن کا کیس چل رہا ہو اسے اتنا بڑا عہدہ مل جاتا ہے۔ ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کے لیے اہل اور ایمان دار قیادت درکار ہے۔ اب عوام ترازو کو ووٹ دیں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور عوام کے ساتھ ہے۔ ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں