وکرما سنگھے نے سری لنکا کے عبوری صدر کا حلف اٹھا لیا
صدر کے مستعفی ہونے کے بعد ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا
DUBAI:
رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے عبوری صدرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب تک بطور صدر فرائض انجام دیں گے۔
اس سے قبل ملک سے فرار ہوکر مالدیپ اورپھرسنگاپورپہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صدر کے استعفے کی خبرسن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔
سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ مشتعل مظاہرین کے صدارتی محل پر دھاوا بولنے کے بعد گوٹا بایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: فرار ہوکر مالدیپ پہنچنے والے سری لنکن صدر سنگاپور روانہ
سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکرکو بھیجا۔انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوا یا۔
سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں اور عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، دواؤں اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔