عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

چیف الیکشن کمشنر کو کوئی شوق نہیں کہ وہ کسی سے کوئی سوال جواب کریں، ترجمان کمیشن


ویب ڈیسک July 15, 2022
چیف الیکشن کمشنر کو کوئی شوق نہیں کہ وہ کسی سے کوئی سوال جواب کریں، ترجمان کمیشن

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان ہارون شنواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو اتنی فرصت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شوق ہے کہ وہ کسی سے کوئی سوال،جواب کریں، نہ ہی چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ ہیں، خواہ مخواہ کسی خوش خیالی میں نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس ہوا، عدلیہ نے مراسلہ کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی، عمران خان

 

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، کسی کو کوئی کنفیوژن ہے تو میرے دفتر تشریف لائے ، میں سب کنفیوژن دور کر دوں گا، الیکشن کمیشن پنجاب میں ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے پوری طرح سرگرم عمل ہے، میں نے نہ کسی سے سوال کیا اور نہ کوئی جواب مانگا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں