لکھنو کے شاپنگ مال میں نمازیوں کوہندوانتہاپسندوں کی قتل کی دھمکیاں

شاپنگ مال میں نماز پڑھنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک July 15, 2022
ہندوانتہاپسندوں نے نماز کے جواب میں مال میں مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: بھارت کے شہرلکھنو کے ایک مال میں نماز پڑھنے پرہندوانتہاپسندوں آپے سے باہر ہوگئے اورنمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرلکھنو کے ایک شاپنگ مال میں چند مسلمانوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ہندوانتہاپسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔

ہندوانتہاپسندوں نے نمازپڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی تقریب کرنے کا اعلان کیا ہے۔مال کا افتتاح چند روز قبل اترپردیش کے مسلمان دشمن ہندو انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |