
امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔ ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی ۔
ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض آج صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔ بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پرواز سے اتار دیے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ائر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔