منی لانڈرنگ کیس وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز اشتہاری قرار

عدالت نے وزیراعظم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک July 15, 2022
ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |