سعودی عرب کا اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے


ویب ڈیسک July 15, 2022
سعودی عرب کے فیصلے سے اسرائیل کی اووفلائٹس کی راہ ہموار ہوجائے گی:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئےفضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول طیاروں میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔



اسرائیل سے آنے اور جانے والی چند فلائٹس کا سعودی عرب کی فضائی حدود سے نہ گزرنا پروازوں کے دورانیے میں اضافے اورزائد ایندھن کے استعمال کا سبب بن رہا تھا۔سعودی عرب کے فیصلے سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں